Home / کھیل / آسٹریلیا نے ایک تیر سے 2 نشانے باندھ لیے

آسٹریلیا نے ایک تیر سے 2 نشانے باندھ لیے

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ بدھ سے سڈنی میں شروع ہوگا، کینگروز پہلے ہی ابتدائی دونوں

ٹیسٹ انتہائی آسانی سے جیت کر سیریز اپنے نام کرچکے ، اب ان کی نگاہیں کلین سوئپ پر مرکوز ہیں، اس مقابلے میں

کامیابی کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں نشست پکی ہوجائے گی،میچ سال کے وسط میں اوول میں کھیلا جائے گا۔

اگرچہ کینگروز اب بھی اسٹینڈنگ میں باقی ٹیموں سے کہیں زیادہ پرسنٹیج کے ساتھ سرفہرست ہیں مگر فائنل کھیلنے کی ٹکٹ کٹوانے کیلیے پروٹیز پر فتح ضروری ہے، اس کے بعد ٹیم کو بھارت میں 4 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں جس میں صورتحال تبدیل بھی ہوسکتی ہے۔

سڈنی ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کو مچل اسٹارک کی خدمات میسر نہ ہوں گی ،ان کی طرح کیمرون گرین بھی انگلی ٹوٹنے کی وجہ سے یہ میچ نہیں کھیلیں

گے، عام طور پر کپتان پیٹ کمنز ایک روز قبل پلیئنگ الیون کا اعلان کردیتے ہیں مگر اس بار انھوں نے ایسا نہیں کیا، 2017 کے بعد ایشٹن ایگر کے ٹیسٹ کھیلنے کا امکان روشن ہے، لانس موریس کو ڈیبیو کیلیے مزید انتظار کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کو کم سے کم ایک تبدیلی کرنا پڑے گی، بچے کی پیدائش کے سلسلے میں گھر لوٹنے والے تھیونس ڈی برین کی جگہ ریسی وان ڈیر ڈوسین یا ہینرچ کلاسین میں سے کسی ایک کو مل سکتی ہے، اس سیریز میں اب تک ڈین ایلگر کی کپتانی تنقید کی زد میں رہی، ایک اور شکست انھیں قیادت سے برطرف کرواسکتی ہے۔
یہ 2019 کے بعد آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ ہے جس میں مچل اسٹارک نہیں ہوں گے، آخری مرتبہ آسٹریلیا نے2016-17 کے سڈنی ٹیسٹ کی صورت میں اپنے ملک میں پاکستان کے خلاف 2 اسپنرز کھلائے تھے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com