Home / کھیل / مصباح الحق، وقار یونس کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا؟ رمیز راجا نے وجہ بتادی

مصباح الحق، وقار یونس کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا؟ رمیز راجا نے وجہ بتادی

کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے ورلڈکپ 2021 کے آغاز سے قبل مصباح الحق اور وقار یونس کو کوچنگ اسٹاف سے ہٹانے کی وجہ بتادی۔

مقامی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ مصباح اور وقار یونس کے معاہدے جنوری اور فروری میں ختم ہونے والے تھے جبکہ کوشش تھی کہ نئے کو چنگ اسٹاف کو لایا اور ٹیم کی تیاری بہتر بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں سابق کرکٹرز کو بھرپور احترام کے ساتھ رخصت کیا گیا، انہیں بطور چیئرمین برطرف کرنے اختیار تھا میرے پاس، وقار یونس کے ساتھ کھیل چکا ہوں اس لیے تفصیل سے بات کی تھی۔

رمیز راجا نے کہا کہ قومی ٹیم نئے کوچنگ سسٹم کے تحت کامیاب ہوئی، ٹی20 ورلڈکپ سے ہفتے 10 دن قبل مینجمنٹ تبدیل کی تھی لیکن اس کے مثبت اشارے دیکھنے کو ملے۔

رمیز راجہ نے قذافی اسٹیڈیم کے دفتر میں رہ جانے والی اپنی ذاتی استعمال کی اشیا وصول کرنے سے انکار کردیا، ان میں لیپ ٹاپ، 1992 ورلڈ کپ کی ریپلیکا شرٹ، 2 عینک باکس، سونف کی ڈبی، شیلڈ، کیپ، پی سی بی بیگ اور چند ایکریڈیشن کارڈزشامل ہیں۔

بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن شکیل شیخ نے سامان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اشیا 2 مرتبہ سابق چیئرمین کے گھر بھجوائیں، دونوں مرتبہ رمیز راجہ نے پی سی بی کے نمائندے سے ملاقات نہیں کی، دوسری بار ان کی اہلیہ نے چیزیں وصول کرنے سے انکار کیا، تیسری بار پی سی بی کے نمائندے نے رمیز کو سامان بذریعہ کوریئر بھجوانے کیلیے کال کی، انھوں نے ایک بار پھر وصول کرنے سے انکار کردیا۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com