محمد_رضوان جب ٹیم میں آئے تھے تو ان کانمبر کون سا تھا سابق بیٹنگ کوچ سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ جب
بابراعظم اور نمبر کیا تھا۔ بابر اعظم شروع سے نمبر تین پر کھلیتا آیا ہے ۔ اور رضوان نمبر پانچ پر ۔ فخر زمان شروع سے
اوپنر آیا اور پرفارمنس دی یہ دنیا میں اور کہیں نہیں ہوتا کہ مڈل آرڈر کے کھلاڑی اوپننگ کرے اور اوپنر مڈل آرڈر میں کھیلے ۔
بابر اعظم سے اچھا اس وقت کوئی نمبر تین پر نہیں کھیل سکتا ۔ اس وجہ سے مڈل آرڈر بھی مضبوط
ہوگا ۔ محمد حارث ایک قدرتی اوپنر اور تیز کھیلنے والا ہے اس کو زبردستی سے مڈل آرڈر بیٹسمین نہ بنائے ۔
بابر اعظم کو بہادر کپتان بننا پڑے گا اور پاکستان کے لیے مڈل آرڈر کو خود مضبوط بنانا ہوگا ۔ آپ کو محمد حارث یا فخرزمان کو پہلے 6 اووز مارنے کا بولنا ہوگا
یہ جھوٹ ہے کہ ہم آسڑیلیا ، انگلینڈ کی طرح کرکٹ نہیں کھیل سکتے ۔ تیز کھیلنا ہی ہم نے شروع کیا تھا 1996 میں شاہد آفریدی نے 37 بال پر سنچری اسکور کی تھی ۔ کسی انگلینڈ اور آسڑیلیا ٹیم کے کھلاڑی نے نہیں کی ۔
بات یہ ہے کہ کھلاڑی سے پوچھا جائے آپ کس نمبر پر میچ جتواسکتے ہو. جس نمبر پر وہ کھیل سکے اسے وہی پہ چانس دیے جانا چاہیے, اگر آپ اوپنرز کو مڈل میں اور مڈل آرڈر کو اوپنگ کروائیں گے تو کنفرم آپ کی بیٹنگ لائن کولیسپ کرے گی. جوکہ پاکستان کے ساتھ ہوا ہے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی فائنل میں ہوا ہے. یہاں تک کے ہم ایک رفاعی رنز دے ہی نہیں پائے تھے تو بیچارے بولرز کیاکرتے. بولرز کے پاس کوئی مارجن نہیں تھا.