Home / کھیل / آفریدی اور بابر ’ایک پیج‘ پر: ’یہ جملہ سن کر لگتا ہے ضرور کوئی گڑبڑ ہے‘

آفریدی اور بابر ’ایک پیج‘ پر: ’یہ جملہ سن کر لگتا ہے ضرور کوئی گڑبڑ ہے‘

آپ نے کئی بار سیاست میں سنا ہوگا کہ ’ہم ایک پیج پر ہیں۔‘ مگر اب اس اصطلاح کا استعمال کھیلوں کے میدان کے حوالے سے بھی ہونے لگا ہے۔

پاکستان میں سیاستدان اچھے سول ملٹری تعلقات کے لیے اکثر یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ ’ہم ایک پیج پر ہیں۔‘ مگر گذشتہ روز پاکستانی

کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ ان کی قیادت میں سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ دونوں ’تقریباً ایک ہی پیج پر ہیں۔‘

شاہد آفریدی نے اس حوالے سے بھی زور دیا ہے کہ ان کے آنے سے مقامی پچز میں کوئی ’بہت بڑا فرق نہیں ہوگا‘ مگر بولرز کے لیے انھیں سازگار بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

دریں اثنا کراچی میں آج نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے جس میں شائقین کی دلچسپی بڑھانے کے لیے پی سی بی نے داخلہ مفت کر رکھا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں سلیکشن کمیٹی کپتان بابر اعظم اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق سے ملاقات کرتی ہے اور بعد میں شاہد آفریدی اس میٹنگ کا احوال بیان کرتے ہیں۔عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ ’ہماری ہیڈ کوچ (ثقلین مشتاق) اور (کپتان) بابر اعظم کے ساتھ بڑی زبردست میٹنگ رہی ہے۔ بڑا مثبت ردعمل ملا، مجھے بہت اچھا لگا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے پلانز ہیں کہ اچھی، تگڑی، پازیٹیو کرکٹ ہونی چاہیے اور پچز بھی اسی حساب سے بننی چاہییں جس میں اِکسائٹمنٹ ہو۔ لوگ میچز دیکھیں۔‘بابر اور ثقلین مشتاق کا رسپانس عمدہ رہا، کرکٹ ک بہتری کے لیے ہم لوگ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com