برسبین ہیٹ کی جانب سے بولنگ کرتے ہوئے مائیکل نیسر نے 3، مارک سٹیکیٹی، میتھیو کوہنیمان اور روس وائٹلی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
برسبین کے گابا سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ایک حیرت انگیز چیز دیکھنے میں آئی۔
آسٹریلوی چینل فاکس سپورٹس کے مطابق برسبین ہیٹ کے اوپنر جوش براؤن جس بلے کے ساتھ کھیل رہے تھے وہ ان کا اپنا بنایا ہوا تھا۔
انہوں نے اپنے ہی بنائے ہوئے بلے سے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے برسبین ہیٹ کی جانب سے 23 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔
جوش براؤن برینڈ کُوپر کرکٹ کے تحت اپنے بلے خود بناتے ہیں
اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے جوش براؤن نے کہا کہ ’کرکٹ کھیلنے کے علاوہ میں یہی کام کرتا ہوں، میں اپنے بلے خود بناتا ہوں، یہ بہت مزیدار کام ہے۔‘
کے اوپنر مزید کہتے ہیں کہ ’میں اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹوٹے ہوئے بلے بھی ٹھیک کرتا ہوں۔‘
اتفاقیہ طور پر جب وہ اپنے ساتھی اوپنر کولن منرو کے ساتھ بیٹنگ کرنے آئے تو ان کی جرسی پر سے نام غائب تھا۔
تاہم ان کی شاندار بیٹنگ کے بعد گراؤنڈ میں موجود سب لوگ نہ صرف ان کا نام جان چکے ہیں بلکہ سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر ایڈم گلکسرٹ نے انہیں اپنا نیا پسندیدہ کھلاڑی بھی مان لیا۔
29 سالہ بیٹر کے بگ بیش کیریئر کا یہ دوسرا میچ تھا۔
اس سے پہلے اپنے ڈیبیو پر میلبرن رینیگیڈز کے خلاف جوش براؤن نے 7 رنز بنائے تھے۔