Home / کھیل / سال 2022: گرین شرٹس ساحل کے قریب پہنچ کر پیاسے رہ گئے

سال 2022: گرین شرٹس ساحل کے قریب پہنچ کر پیاسے رہ گئے

پاکستان نے سال 2022میں 26ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے،14میں کامیابی حاصل کی، 12میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، بڑی ٹیموں میں

سے 8میچز انگلینڈ سے ہوئے، ان میں سے 5میں شکست ملی،نیوزی لینڈ سے 4مقابلوں میں صرف ایک فتح حاصل ہوسکی،یوں 12مقابلوں میں 8بار ناکامی

کا منہ دیکھنا پڑا، بھارت سے 3میچز میں سے 2میں مات ہوئی،حیران کن طور پر سری لنکا نے دونوں میچز ہراے، زمبابوے جیسی کمزور ٹیم نے بھی زیر کیا۔

ورلڈکپ میں گرین شرٹس گروپ مرحلے میں ناقص کارکردگی کے بعد دعاؤں سے سیمی فائنل میں پہنچے، نیوزی لینڈ کو زیر بھی کرلیا، مگر فائنل میں

انگلینڈ نے شکست دیتے ہوئے وائٹ بال کرکٹ کے دونوں فارمیٹ میں چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا،اس سے قبل یو اے ای میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ

میں بھی سری لنکا نے مات دے کر ٹائٹل کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، محمد رضوان 996 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر، بابر اعظم 735رنز بناکر دوسرے نمبر پر رہے۔
بلند بانگ دعووں کے باوجود مجموعی طور پر تینوں فارمیٹ میں کارکردگی کے تسلسل کا فقدان رہا۔ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان نے 9 ٹیسٹ کھیلے اور صرف ایک ہی میچ سری لنکا میں جیتا،ہوم گراؤنڈ پر دونوں سیریز میں شکست ملی، آسٹریلیا کے ہاتھوں 0-1 سے مات ہوئی، انگلینڈ نے تینوں ٹیسٹ ہرا کر پہلی بار پاکستان کو تاریخ میں ہوم سیریز میں کلین سوئپ کی خفت سے دوچار کیا، نیوزی لینڈ سے پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوچکا، دوسرا نئے سال میں کھیلا جائے گا۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com