Home / کھیل / ویلکم بیک محمد عامر: عامر کی ایک بار پھر سے قومی ٹیم میں واپسی , ریٹائرمنٹ کینسل

ویلکم بیک محمد عامر: عامر کی ایک بار پھر سے قومی ٹیم میں واپسی , ریٹائرمنٹ کینسل

ویلکم بیک محمد عامر: عامر کی ایک بار پھر سے قومی ٹیم میں واپسی , ریٹائرمنٹ کینسل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کو خارج از امکان

قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت میری نظریں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر ہیں۔

پی سی بی انتظامیہ کی تبدیلی کے ساتھ ہی فاسٹ بولر محمد عامر سمیت سابق اور موجودہ کرکٹرز پر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے دروازے

کھل گئے ہیں۔ رمیز راجا کے دور میں صرف پی سی بی پول میں شامل کرکٹرز کوہی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کی اجازت تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر آنے والے دنوں میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں جبکہ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے کرکٹر کی ملاقات بھی متوقع ہے۔
مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے محمد عامر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر مدعو کرنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے
محمد عامر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس سیشن کا آغاز کریں گے، فاسٹ بولر نے احسان مانی کے دور میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹیم ہیڈ کوچ مصباح اور بولنگ کوچ وقاریونس کی موجودگی میں نہیں کھیلنا چاہتے تاہم وہ مختلف لیگز کھیل رہے ہیں
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) لاہور میں محمد عامر نے ٹریننگ کی اور بعد ازاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے چاہا تو دوبارہ پاکستان کیلئے کھیلوں گا

ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) کیلئے جانے سے پہلے ٹریننگ کرنا چاہتا تھا جس کی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے اجازت طلب کی تو انہوں نے مہربانی کرتے ہوئے اجازت دیدی۔
اس موقع پر انہوں نے کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ اچھا کھیلنے پر کھلاڑیوں کو کریڈٹ دینا چاہیے، امام الحق، سرفراز احمد اور سعود شکیل نے اچھی بیٹنگ کی۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com