Home / کھیل / کرکٹ شائقین کی شدید مزاحمت , شاہد آفریدی نے دو اور بڑے کھلاڑی ون ڈے سکواڈ میں شامل کر دیے

کرکٹ شائقین کی شدید مزاحمت , شاہد آفریدی نے دو اور بڑے کھلاڑی ون ڈے سکواڈ میں شامل کر دیے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 9 جنوری سے شروع ہونے والی تین ون ڈے میچز کی

سیریز کے لیے پاکستان کے ممکنہ سکواڈ میں دو مزید بیٹرز فخر زمان اور حارث سہیل کو شامل کردیا گیا

ہے ۔فخر زمان اور حارث سہیل کی سکواڈ میں شمولیت کے بعد ممکنہ سکواڈ 22 سے بڑھ کر 24 رکنی ہوگیا ہے۔

فخر زمان اور حارث سہیل کے سکواڈ میں شامل کیے جانے کی خبر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے

عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی نے جمعہ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی۔

شاہ آفریدی نے ٹویٹ میں لکھا کہ ‘ہم نے فخر زمان اور حارث سہیل کو آج فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد نیوزی لیںڈ کے خلاف ممکنہ کھلاڑیوں کی لسٹ میں شامل کر رہے ہیں، یہ پاکستان کپ بھی بہتر طریقے سے کھیل رہے ہیں۔‘
اس سے پہلے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بدھ کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 22 رکنی ممکنہ سکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں فخر زمان، حارث سہیل، خوشدل شاہ اور افتخار احمد شامل نہیں تھے۔ چیف سلیکٹر کی جانب سے فخر زمان کو ڈراپ کیے جانے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com