Home / کھیل / پاک بھارت ٹیسٹ میچ کا انعقاد آسٹریلیا میں ہونے والا ہے

پاک بھارت ٹیسٹ میچ کا انعقاد آسٹریلیا میں ہونے والا ہے

میلبرن کرکٹ کلب ایم سی جی کے تمام انتظامات سنبھالتی ہے اور ایم سی سی کے چیف ایگزیکٹو اسٹیورٹ فوکس نے یہ انکشاف ریڈیو

کمنٹری کے دوران کیا۔ اسٹیورٹ فوکس نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کمنٹری کے دوران کرکٹ آسٹریلیا سے رابطوں کا بتایا۔

ایم سی سی اور وکٹوریہ گورنمنٹ نے اکتوبر میں پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ کے کامیاب انعقاد کے بعد کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کیا۔ اسٹیورٹ فوکس

کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان اور بھارت کے میچ کی میزبانی کر کے اچھا لگے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور

بھارت کا میچ ایم سی جی میں ورلڈ کپ میں 90293 تماشائیوں نے دیکھا ، لگاتار تین ٹیسٹ میچ ایم سی جی میں شاندار ہوں گے۔

اسٹیورٹ فوکس نے کہا کہ روزانہ اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہو گا، ہم نے اس حوالے سے پوچھا ہے ، یہ معاملہ بہت پیچیدہ ہے لیکن ہم نے اور وکٹوریہ حکومت نے کرکٹ آسٹریلیا سے بات کی ہے، مصروف ترین شیڈول سب سے بڑا چیلنج ہو گا۔اسٹیورٹ فوکس نے امید ظاہر کی کہ کرکٹ آسٹریلیا اس حوالے سے آئی سی سی سے بات کرے گا اور کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہاؤس فل میں کھیل کے جشن کے لیے شاندار ماحول ہو گا، نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز یا ٹیسٹ کھیلنا پاکستان اور بھارت کے بورڈز کے ہاتھ میں ہے۔ ترجمان کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ اگر دونوں بورڈز کے درمیان کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو کرکٹ آسٹریلیا کو میزبانی میں دلچسپی ہو گی۔ترجمان کے مطابق رضامندی دونوں بورڈز نے ظاہرکرنا ہے دونوں ٹیموں کے اسپورٹرز کی ایک بڑی تعداد آسٹریلیا میں موجود ہے ۔

آئندہ برس ایم سی جی میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہو گا، آئندہ برس پاکستان کا دورہ آسٹریلیا فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔ اسٹیورٹ فوکس نے کہا کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی کمیونٹی سے رابطہ کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 2007 میں ہوا تھا، پاکستان اور بھارت نے 2013 کے بعد باہمی سیریز نہیں کھیلی۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com