Home / کھیل / روہت شرما کی کپتانی سے چھٹی , بی سی سی آئی نے سری لنکا سریز کے لیے نئے کپتان کا اعلان کر دیا

روہت شرما کی کپتانی سے چھٹی , بی سی سی آئی نے سری لنکا سریز کے لیے نئے کپتان کا اعلان کر دیا

روہت شرما کی کپتانی سے چھٹی , بی سی سی آئی نے سری لنکا سریز کے لیے نئے کپتان کا اعلان کر دیا

ہاردک پانڈیا کو آخر کار ہندوستانی ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کمان پھر سے مل گئی ہے ۔ بی سی سی آئی نے منگل رات کو تین میچوں کی

ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ۔ سوریہ کمار یادو کو اچھی کارکردگی کا انعام ملا ہے اور انہیں نائب کپتان بنایا گیا ہے

وہیں بطور تیز گیند باز شیوم ماوی اور مکیش کمار بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں ۔ سیریز کی شروعات تین جنوری سے ہورہی ہے ۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے پانڈیا کو ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کمان ملی تھی اور ٹیم نے ٹی ٹوینٹی سیریز پر قبضہ بھی

کیا تھا ۔ حالانکہ بی سی سی آئی کی جانب سے یہ جانکاری نہیں دی گئی ہے کہ پانڈیا کو ٹی ٹوینٹی کی ریگولر کپتانی دی گئی ہے یا نہیں ۔
بی سی سی آئی کی جانب سے جاری نوٹ میں صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹویٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے آل انڈیا سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منتخب کی ہے ۔ پچھلے دنوں خبر آرہی تھی کہ پانڈیا کو ٹی ٹوینٹی کے ساتھ ساتھ ون ڈے ٹیم کی بھی کمان دی جاسکتی ہے، لیکن سری لنکا کے خلاف اعلان کی گئی ون ڈے ٹیم کی کمان روہت شرما کے ہی پاس ہے

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com