Home / کھیل / نیوزی لینڈ سے سیریز ، پاکستان کے پاس ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بننے کا سنہری موقع

نیوزی لینڈ سے سیریز ، پاکستان کے پاس ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بننے کا سنہری موقع

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے پہلے مرحلے کا آغاز کل سے کراچی میں ٹیسٹ میچ سے

کر رہی ہے۔ اس دورے میں کیوی ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں

آئندہ سال اپریل مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور 5 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کھیلے گی۔ تمام میچز کراچی می ہوں گے۔

تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 10 جنوری سے ہوگا اور تینوں میچز کراچی میں کھیلے جائیں

گے۔ اگر پاکستان مہمان ٹیم کو سیریز میں وائٹ واش کرتی ہے تو وہ ون ڈے کی نمبر ایک ٹیم بن جائے گی۔

ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ 116 پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ میزبان ٹیم 9 پوائنٹ کے فرق سے 107 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ اگر پاکستان تین میچوں پر مشتمل سیریز میں مہمان ٹیم کو وائٹ واش کرتی ہے تو آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آسکتی ہے۔
اسی طرح آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے جبکہ نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر قابض ہے۔ اگر پاکستان کیویز کو ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کرتا ہے تو آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں پہلی پوزیشن سنبھال لے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان محض 19 پوائنٹس فاصلہ ہے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com