Home / کھیل / جب انجری ہوئی تو آخری آپریشن بہت مہنگا تھا جو شاہد آفریدی نے کروایا تھا , قومی کرکٹر

جب انجری ہوئی تو آخری آپریشن بہت مہنگا تھا جو شاہد آفریدی نے کروایا تھا , قومی کرکٹر

عمران نذیر نے کہا کہ ‘شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ میری بہت سی دعائیں ہیں کیونکہ میری جب

انجری ہوئی تھی تو اس کا آخری آپریشن بہت مہنگا ہونا تھا اور وہ شاہد آفریدی نے کروایا تھا’۔

ویڈیو میں قومی کرکٹر نے شاہد آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا جس پر تقریب کی میزبانی کرتے اداکار عدنان صدیقی نے کہا

کہ ‘اس میں شاہد آفریدی کا کمال ضرور ہے لیکن اس سے بڑھ کر ان کے والدین کا کمال ہے جنہوں نے ان کو ایسی تربیت دی’۔

عدنان صدیقی نے کہا ‘شاہد اکثر کہتے ہیں کہ زندگی کی ایک اننگز تو کھیل لی اب ایک نہ ختم ہونے والی اننگز ہے جو کہ انسانیت کی خدمت ہے، چاہے وہ اسپتال بنانا ہو یا کسی کھلاڑی کی مدد ہو’

عمران نذیر کی جانب سے مالی مدد کے انکشاف پر عدنان صدیقی نے شاہد آفریدی کی تعریف کی جس پر سابق کپتان آبدیدہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل عمران نذیر نے تصدیق کی تھی کہ انہیں مرکری (زہر) پلادی گئی تھی جس سے ان کے جسم کے تقریباً تمام جوڑ ناکارہ ہوگئے تھے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com