Home / کھیل / نجم سیٹھی چوہدراہٹ کے لیے بورڈ میں آئے ہیں، رمیز راجہ کی نجم سیٹھی پر شدید تنقید

نجم سیٹھی چوہدراہٹ کے لیے بورڈ میں آئے ہیں، رمیز راجہ کی نجم سیٹھی پر شدید تنقید

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی چوہدراہٹ کے لیے بورڈ میں آئے ہیں،

ان کا کرکٹ سے کوئی لینا دینا نہیں۔ سوشل میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ایسے لگا جیسے کوئی مسیحا آگئے،

کرکٹ کو کہاں لے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلا ہوا ہوں، آپ کو چُبھن ہوتی ہے، یہ کرکٹ کرکٹرز کی گیم ہے، پلیئنگ فلیڈ ہے۔

سابق چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں لوگ باہر سے آکر حملہ آور ہوتے ہیں، نجم سیٹھی چوہدراہٹ کے لیے پی سی بی آئے ہیں، نجم سیٹھی کو

کرکٹ سے لینا دینا کچھ نہیں، نہ کبھی بیٹ پکڑا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رات کو سوا 2 بجے ٹوئٹ کر رہے ہیں رمیز راجہ باہر ہوگئے مجھے مبارکباد دیں،

نجم سیٹھی کو لانے کے لیے پورا آئین ہی بدل ڈالا۔ نجم سیٹھی کو پی سی بی میں ’ایڈجسٹ‘ کرنے کے لیے آئین بدلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف پاکستان میں ہی ہوتا ہے کہ سیاسی بھرتی کے لیے آئین تبدیل کردو۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ سیاست کا کرکٹ بورڈ میں بالکل عمل دخل نہیں ہونا چاہیے، جو لوگ باہر سے آکر بورڈ میں حملہ کرتے ہیں وہ اچھا نہیں ہے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com