Home / کھیل / پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ میں تین تبدیلیوں کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ میں تین تبدیلیوں کا اعلان

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اسکواڈ پر اچھی طرح بحث کے بعد اس بات پر اتفاق کیا کہ ہمیں اپنے

بولنگ کے شعبے کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خود کو ایک میچ میں 20 وکٹیں لینے کا بہترین موقع فراہم کیا جا سکے۔

حالیہ فارم اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فاسٹ بولرز میر حمزہ اور شاہنواز دہانی، اور آف اسپنر ساجد خان کو قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

قائد اعظم ٹرافی کے چار میچز میں میر حمزہ نے 16 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ساجد خان نے سات میچز میں 21 وکٹیں حاصل کی تھیں، شاہنواز دہانی صرف

دو چار روزہ میچز میں ایکشن میں نظر آئے کیونکہ وہ قومی ڈیوٹی پر تھے۔میر حمزہ کا واحد ٹیسٹ اکتوبر 2018 میں ابوظہبی میں آسٹریلیا کے خلاف تھا

جبکہ ساجد خان نے ساتواں اور آخری ٹیسٹ اس سال کے شروع میں آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں کھیلا تھا۔وہ اب تک 22 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جن میں گزشتہ سال ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے خلاف 42 رنز پر 8 وکٹیں بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب شاہنواز دھانی کا ٹیسٹ ڈیبیو ہونا ابھی باقی ہے۔وہ پاکستان کے لیے دو ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔
سیریز کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، میر حمزہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہنواز دہانی، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com