Home / کھیل / بڑی خبر: شاہد آفریدی کو قومی ٹیم کے نیا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا

بڑی خبر: شاہد آفریدی کو قومی ٹیم کے نیا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا

شاہد آفریدی کو پہلی دفعہ ٹیم مینجمنٹ کا اہم عہدہ دے دیا. قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر بنا دیا گیا۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی نےعبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔ عبوری سلیکشن کمیٹی

کے چیئرمین شاہد آفریدی ہوں گے جبکہ عبد الرزاق، راؤ افتخار رکن اور ہارون رشید کنوینر ہوں گے

ہفتے کو پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عبوری سلیکشن کمیٹی کی منظوری مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دی ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید کو عبوری سلیکشن کمیٹی کا کنونیر مقرر کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پی سی بی نے جمعے کو سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم اور سلیکشن کمیٹی کو فارغ کر دیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رمیز راجہ کی جگہ نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی سفارش کی تھی۔
نجم سیٹھی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ شاہد آفریدی کو بطور چیئرمین سلیکشن کمیٹی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ وہ دلیرانہ فیصلے کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف مضبوط ٹیم تشکیل دیں گے۔
نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ شاہد آفریدی جارحانہ اور بے خوف کرکٹ کھیلنے پر یقین رکھتے ہیں اور اُن کے پاس 20 برس کا تجربہ ہے۔ لہذٰا وہ کرکٹ ٹیم کو جدید کرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ ملنے پر اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ یہ عہدہ دینے پر پی سی بی کے شکر گزار ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان ٹیم کو جیت کی ڈگر پر ڈالنا ہے اور ہمارے ذہن میں کوئی شبہہ نہیں ہے کہ سلیکشن کے لیے میرٹ پر اوراسٹرٹیجک فیصلے کر کے نیوزی لینڈ کے خلاف مضبوط اسکواڈ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com