پاکستان کرکٹ کے معروف تجزیہ کار اور صحافی شعیب جٹ کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کے پاکستان کرکٹ بورڈ
کے چیئرمین بننے کے ساتھ ہی بابراعظم کی ڈکیٹر شپ جو ایک لمبے عرصے پوری ٹیم پر صادر ہے وہ ختم ہو جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ مجھے پی سی بی ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ باراعظم کو باقاعدہ ایک پیغام نئے پی سی بی چئیرمین نجم سیٹھی کی جانب
سے پہنچایا گیا ہے۔ اس پیغام میں بابراعظم کو کہاگیا ہے کہ وہ اپنی قیادت کے انداز پر نظر ثانی کریں ورنہ مستقبل میں تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔
شعیب جٹ نے کہا کہ بابر اعظم کی ڈکٹیٹر شپ ختم کپتانی شاید فوری نہ جائے لیکن اب من مانی نہیں چلے گی پیغام پہنچادیا گیا ہے بابراعظم کو کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلیں تاکہ کھلاڑیوں کے گلے شکووں کو دور کیا جا سکے۔
بابراعظم اب جو بھی فیصلہ لیں گے سوچ سمجھ کے لیں گے کیونکہ ان کو سپورٹ کرنے والے رمیز راجہ اب پی سی بی کے چئیرمین نہیں رہے۔ یاد رہے کہ نجم سیٹھی نے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو بھی فوری طور پر برطرف کر دیا گیا ہے۔