Home / کھیل / یہ ایک مسئلہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو لے ڈوبے گا ، کامران اکمل ٹیم پر برس پڑے

یہ ایک مسئلہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو لے ڈوبے گا ، کامران اکمل ٹیم پر برس پڑے

یہ ایک مسئلہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو لے ڈوبے گا ، کامران اکمل ٹیم پر برس پڑے۔

کامران اکمل نے پاکستانی کرکٹ ٹیم اوپر شدید تنقید کے نشتر برسا دئیے ، ان کا کہنا تھا اس حکمت عملی

کے ساتھ ورلڈ کپ میں جانا ، شکست کے مترادف ہے سابق وکٹ کیپر بلے باز نے جاری سہ ملکی T20I سیریز کے دوران کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کی کارکردگی اور

حکمت عملی پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا ورلڈ کپ سر پے اور ابھی ہم تجربات میں لگے ہیں ، یہ وقت تجارت کا نہیں ، ٹیم کو مضبوط بنانے کا ہے۔

سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے قومی ٹیم کی مڈل آرڈر پرفارمنس پر سوال اٹھاتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا کہ کیا مڈل آرڈر کو صرف پلیئنگ 11 مکمل

کرنے کے لیے ٹیم میں رکھا گیا ہے۔ کامران اکمل کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر کا مسئلہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو لے ڈوبے گا ، کامران اکمل کا کہنا تھا کہ بابر اعظم یا محمد رضوان میں سے کسی ایک کھلاڑی کو مڈل آرڈر میں آ کر کھیلنا چاہئے ، تاک پاکستان کا مڈل آرڈر مضبوط ہو سکے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com