ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف 7 وکٹیں لینے والے ابرار احمد نے جیو نیوز سے گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ کوشش یہی تھی کہ اچھے ایریاز پر بال پھینکوں جس کی وجہ سے مجھے وکٹیں ملیں، انہوں نے
کہا کہ بائولنگ کراتے ہوئے مجھ پر کوئی پریشر نہیں تھا، ان کا کہنا تھا کہ اپنی انگلیوں کے لئے کچھ خاص نہیں کرتا میں بس زیتون کا تیل لگاتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان اسپنر ابرار احمد نے ملتان ٹیسٹ سے ڈیبیو کیا ہے اور اب تک وہ 10 وکٹیں لے چکے ہیں ، وہ
ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے ہیں، اس سے قبل قبل عبدالرحمن نے ڈیبیو پر8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
فاسٹ بولر محمد زاہد ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹ لینےکا اعزاز رکھتے ہیں جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لی تھیں.
ملتان:مسٹری اسپنر ابرار احمد نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، پاکستانی نوجوان بولر ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے