Home / کھیل / مجھے انڈیا پیسوں کی لالچ نہ دے , اب آئی پی ایل نہیں کھیلنا چاہتا: انگلش فاسٹ بولر

مجھے انڈیا پیسوں کی لالچ نہ دے , اب آئی پی ایل نہیں کھیلنا چاہتا: انگلش فاسٹ بولر

انٹرویو میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر کرس ووکس کا کہنا تھا کہ
’آئی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا اور میرے اندر

ایک حصہ اب بھی یہ خواہش رکھتا ہے کہ میں انڈیا جا سکوں
کیونکہ آئی پی ایل ایک بہترین ٹورنامنٹ ہے اور مالی طور پر بھی فائدے مند ہے۔‘

انہوں نے اس سال آئی پی ایل نہ کھیلنے کے فیصلے پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’میں صرف مالی بنیاد پر آئی پی ایل کھیلنے کا فیصلہ نہیں کرنا چاہتا۔‘

کرکس ووکس کے مطابق وہ انگلینڈ کے لیے مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں اور ان کا مقصد آسٹریلیا کے خلاف ایشیز سیریز کھیلنا ہے۔

انگلش فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ’میں لوگوں کو بتانا اور یاد دلانا چاہتا ہوں کہ میں ریڈ بال (ٹیسٹ) کرکٹ کھیل سکتا ہوں اور فٹنس پر توجہ دے کر ایشیز سکواڈ کا حصہ بن سکتا ہوں۔‘

خیال رہے ماضی میں کرس ووکس آئی پی ایل میں تین مختلف ٹیموں کا حصہ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2017 میں کلکتہ نائٹ رائڈرز، 2018 میں رائل چیلنجرز بنگلور اور 2021 میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کی تھی

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com