Home / کھیل / بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

بابر اعظم ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل 50سے زائد رنز کرنے والے پاکستانی بن

گئے، کراچی ٹیسٹ میں نصف سنچری بابر کی اس سال میں 23 ویں انٹرنیشنل ففٹی ہے

اس سے قبل مصباح الحق نے2013 میں 22 انٹرنیشنل ففٹیاں اسکور کی تھیں، بابر کی 23 ففٹی پلس میں سات سنچریاں اور سولہ نصف سنچریاں شامل ہیں۔

بابر اعظم نے اس سال ٹیسٹ میں9، ون ڈے میں8 اور ٹی ٹوئنٹی میں 10 ففٹی پلس رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کے کھلاڑی کمار سنگاکارا نے 2014 میں25 جب کہ رکی پونٹنگ نے 2005 میں 24 ففٹی پلس اسکور کیے تھے، بھارت کے سارو گنگولی اور انگلینڈ کے جو روٹ بھی ایک کیلنڈر سال میں 23، 23 ففٹی پلس کرچکے ہیں۔
قومی ٹیم کی طرف سابق مشہور اوپنر سعید انور نے 1996 میں ٹیسٹ اور ون میں بالترتیب 7 اور 13 دفعہ نصف سنچری یا اس سے بڑی اننگز کھیل کر ریکارڈ بنایا تھا۔
سعید انور کے ریکارڈ کو سابق کپتان انضمام الحق نے 2000 میں ون ڈے میں 10 اور ٹیسٹ میں 10 مرتبہ نصف سنچری یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیل کر برابر کردیا تھا۔
عالمی سطح پر سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے 2014 میں 25 مرتبہ نصف سنچری یا اس بڑی اننگز کھیل کر ریکارڈ قائم کیا تھا جو تاحال برقرار ہے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com