Home / کھیل / تاریخ ساز مراکش کا خواب ادھورا رہ گیا، فرانس ایک بار پھر ورلڈ کپ کے فائنل میں

تاریخ ساز مراکش کا خواب ادھورا رہ گیا، فرانس ایک بار پھر ورلڈ کپ کے فائنل میں

دفاعی چیمپیئن فرانس نے سیمی فائنل میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد تاریخ رقم کرنے والی مراکش کو دو صفر سے

شکست دے کر اتوار کو ارجنٹینا کے خلاف فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔تاہم یہ میچ کسی بھی صورت یکطرفہ نہیں تھا اور فرانس

کو پانچویں منٹ میں برتری حاصل ہونے کے باوجود مراکش نے پورے میچ انھیں دیوار سے لگائے رکھا۔مراکش کسی بھی فٹبال ورلڈکپ

کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی افریقی اور عرب ٹیم ہے لیکن آج اسے میچ کے آغاز سے بھی پہلے اسے بدقسمتی کا سامنا

کرنا پڑا۔میچ شروع ہونے سے پہلے مراکش کے ڈیفینڈر نائف ایگوارد انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے تھے حالانکہ ان کا نام ٹیم شیٹ پر بھی

تھا۔یہی نہیں مراکش کے کپتان رومین زائیس بھی یہ میچ انجری کا شکار ہونے کے باوجود شروع کر رہے تھے لیکن چند ہی منٹ میں یہ واضح ہو چکا تھا کہ وہ اب مزید کھیل جاری رکھنے کے قابل نہیں رہے اور انھیں بھی فوری طور پر تبدیل کرنا پڑا۔اس سب کے درمیان تھیو ہرنینڈیز نے پانچویں منٹ میں ایک بہترین فنش کے ساتھ فرانس کو برتری دلوا دی۔ وہ اس ٹورنامنٹ میں مراکش کے خلاف گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔دفاع میں کمزوری اور ایک گول کے خسارے کا شکار مراکش نے ہمت نہیں ہاری اور اپنے کھیل کو تبدیل کرتے ہوئے جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش کرتے رہے۔ہلے اف کے اختتام پر مراکش کے ہاتھ ایک انتہائی سنہری موقع بھی آیا جب زیئش کی کارنر کک پر جواد الیمیق نے اوور ہیڈ کک ماری جو کچھ گول کیپر کے ہاتھ اور کچھ گول پوسٹ سے ٹکرانے کے باعث گول میں جانے سے قاصر رہی۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com