Home / دلچسپ و عجیب / سنو مسٹر آزاد ۔۔! تھوڑے ہندو بنو ۔۔۔۔

سنو مسٹر آزاد ۔۔! تھوڑے ہندو بنو ۔۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے ڈرائیور کا نام محمد حنیف آزاد تھا جو درحقیقت فلم انڈسٹری میں

کام کیا کرتے تھے ۔ قائد اعظم کے نوکری کرنے کا ان کا واقعہ بھی بڑا دلچسپ ہے ۔ بتاتے ہیں کہ میں ممبئی فلم نگری میں آٹھ آنے روز پر اداکاری کرتا تھا ۔

امید تھی کہ ایک دن ضرور فلم انڈسٹری کا درخشندہ ستارہ بنیں گے۔ محمد حنیف بہت باتونی تھے اور خوش گفتار بھی تھے، اردو مادری زبان

تھی، جس سے امپیریل فلم کمپنی کےتمام ستارے نا آشنا تھے۔ اور اردو نے ان کی بہت مدد کی اور وہ تمام ستاروںکے حال لکھتے اور پڑھتے

تھے، اردو میں کوئی خط ہوتا تو آزاد کی تلاش شروع ہوجاتی ۔ وہ بتاتے ہیں کہ میری امپیریل فلم کمپنی کے مالک سیٹھ اردشیر ایرانی کے خاص

ڈرائیور بدھن سے دوستی ہوگئی اور دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے اس نے مجھے کسی حد تک گاڑی چلانا سیکھادی۔ قائداعظم محمد علی جناح مجھے اس وقت بھی بہت عزیز تھے اور میں ہر وقت ان کی باتیں کیا کرتا۔ ایک دن فلمی دنیا کے سب سے بڑے ہیروڈی بلیمو نے ’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ اخبار میری طرف بڑھاتے ہوئے کہ ’’لوبھئی یہ تمہارے جناح صاحب میں ۔ میں سمجھا قائداعظم کی تصویر شائع ہوئی ہے میں نے سارا اخبار دیکھ لیا لیکن جب مجھے تصویر نہ ملی تو میں نے چوچھا، کہاں ہے، ان کی فوٹو؟‘‘ تب موریا نے کہا کہ فوٹو نہیں ہے، اشتہار چھپا ہے۔ انہیں ایک موٹر مکینک کی ضرورت ہے۔ میں نے اشتہار کا مضمون پڑھا۔

About admin

Check Also

نازیبا ویڈیو کے دعوے اور کردار کشی مہم، اداکارہ سجل علی نے بیان جاری کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر ان سمیت دیگر اداکاراؤں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com