لندن(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی فلمساز جمائمہ گولڈ
اسمتھ افغ انی خواتین کے حق میں سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق جمائمہ گولڈ سمتھ نے افغ ان خواتین سے اظہار یکجہتی کرتے
ہوئے سوشل میڈیا صارفین سے لندن مارچ میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ جمائمہ گولڈ سمتھ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر افغ انس تان
میں خواتین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ “ط ا لب ان نے اب خواتین کے پارکس، جمز اور ریسٹورینٹس
میں جانے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ افغ ان خواتین کے زیادہ تر کام کرنے اور سیکنڈری سکولز میں جانے پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے”۔
اُنہوں نے لکھا کہ”27 نومبر کو افغ ان خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لندن مارچ میں شرکت کریں”۔واضح رہے کہ ط ال بان نے اسلامی لباس کی تشریح پر عمل نہ کرنے پر خواتین کے پارکس میں جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔