Home / کھیل / اپنے اپنے ممالک کے عوام کے جذبات سے کھیلنے کا الزام،شعیب اور ثانیہ مرزا بڑی مشکل میں پھنس گئے

اپنے اپنے ممالک کے عوام کے جذبات سے کھیلنے کا الزام،شعیب اور ثانیہ مرزا بڑی مشکل میں پھنس گئے

اپنے اپنے ممالک کے عوام کے جذبات سے کھیلنے کا الزام،شعیب اور ثانیہ مرزا بڑی مشکل میں پھنس گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کی مقبول جوڑی سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا پر اپنے اپنے

ممالک کے عوام کے جذبات سے کھیلنے کا الزام عائد ہو گیا ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ دونوں نے پچھلے دنوں اپنی علیحدگی کی

گمراہ کن خبریں چلوائیں،دونوں ممالک میں ان کی علیحدگی کی خبروں کو خوب مصالحے کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے لیکن دونوں میاں بیوی اپنی علیحدگی

پر بات کرنے کیلئے تیار نہیں تھے۔تاہم بعد میں یہ معلوم ہوا کہ دونوں اپنے ایک ٹی وی شو کو کامیاب بنانے کے لیے عوام کو ماموں بنا رہے تھے۔ اس شو

کی ریکارڈنگ دبئی میں شروع ہوچکی ہے جس کو مرزا ملک شو کا نام دیا گیا ہے۔ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر نئی پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ کچھ دنوں قبل خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی طلاق کی خبر دی تھی لیکن دونوں اسٹارز میں سے کسی نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔ ثانیہ مرزا علیحدگی کی خبروں کے درمیان مسلسل سوشل میڈیا پر پوسٹس کر رہی ہیں۔ ثانیہ نے اپنے بیٹے ازہان کے ہمراہ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں بیٹے کو سر پر بوسہ دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ثانیہ نے پوسٹ کے کیپشن میں ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ میری دنیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب ملک کی جانب سے اہلیہ ثانیہ مرزا کو سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دی گئی تھی

لیکن ثانیہ مرزا نے کوئی جواب نہ دیا، تھینک یو کہنا تو دور کی بات، پیغام کو لائیک بھی نہیں کیا جس سے مداحوں کی تشویش میں اضافہ ہوگیا تھا، تاہم بعدازاں دونوں دبئی میں مرزا ملک نامی شو کی ریکارڈنگ کرتے ہوئے پائے گئے جس پر عوام نے سکھ کا سانس لیا۔ یاد رہے کہ دونوں کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے۔دونوں کھلاڑیوں کے دل آسٹریلیا میں ملے تھے، رشتہ دبئی میں طے ہوا، نکاح بھارت میں ہوا جبکہ ولیمہ پاکستان میں ہوا۔ جوڑے نے رہائش دبئی میں رکھی، پاک بھارت میڈيا نے شادی کی بھرپور کوریج کی۔سیالکوٹ سے بارات لے کر شعیب ملک حیدرآباد دکن پہنچے تھے، شعیب ملک دلہن بیاہ کر پاکستان آئے تو اسٹار جوڑی کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گيا تھا۔ شادی کے بعد بھی شعیب ملک کرکٹ اور ثانیہ مرزا ٹینس کے میدان میں پرفارم کرتے نظر آئے، 12 سال کے سفر میں دونوں کھلاڑیوں نے ایک ساتھ بھی خوب نام کمایا، انٹرنیشنل جوڑے کی علیحدگی کی خبریں بھی اس وقت انٹرنیشنل نیوز بنی ہوئی ہیں۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com