Home / کھیل / ’’گیم ابھی اوور نہیں ہوئی، عمران خان ابھی کھیل رہا ہے‘‘ آنیوالے دنوں میں کیا ہونیوالا ہے؟اعتزاز احسن کا بڑا انکشاف

’’گیم ابھی اوور نہیں ہوئی، عمران خان ابھی کھیل رہا ہے‘‘ آنیوالے دنوں میں کیا ہونیوالا ہے؟اعتزاز احسن کا بڑا انکشاف

’’گیم ابھی اوور نہیں ہوئی، عمران خان ابھی کھیل رہا ہے‘‘ آنیوالے دنوں میں کیا ہونیوالا ہے؟اعتزاز احسن کا بڑا انکشاف

لاہور(نیوزڈیسک) سینئر قانون دان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کے لاہور جا کر

عمران خان سے مشاورت کرنے میں کوئی برائی نہیں۔انہوں نے 24 نیوز سے گفتگو میں مزید کہا کہ عمران خان زخمی ہیں اور ان کی ٹانگ پر

گولی لگی ہوئی ہے۔اگر صدرِ مملکت اُن سے ملنا چاہتے تھے تو ظاہر ہےاُنہیں جہاز پر ہی آنا تھا۔اعتزاز احسن سے سوال کیا گیا کہ عمران خان نے کہا تھا

آرمی چیف کی تعیناتی پر آئین و قانون میں رہ کر کھیلیں گے۔جس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ ہر بات کا مطلب نکالنا ضروری نہیں ہوتا۔عمران خان ابھی

کھیل رہا ہے،اس نے گیم اوور نہیں کی،تاہم اس معاملے میں عمران خان نے ہاں میں ہاں ملا دی۔میڈیا نے خوامخوا اس معاملے کو اچھالا۔صدر سمری پر دستخط کرنے کا پابند تھا،عارف علوی نے اپنی پارٹی کے سربراہ سے جاکر مشاورت کی تو اس میں کوئی بری بات نہیں،اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ میرے خیال سے پی ڈی ایم اور وزیراعظم کی بھی یہی رائے تھی کہ صدرِ مملکت عمران خان سے جاکر پوچھ لیں۔اور میرے خیال سے عمران خان کو اعتماد میں لینے کے بعد معاملہ خوش اسلوبی سے طے پایا۔اعتزاز احسن نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :۔دوسری جانب ق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لگتاہےعمران خان کواب حقیقت کا احساس ہو رہا ہے پی ٹی آئی والے عمران خان کی فیس سیونگ چاہتے ہیں۔ ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ میری رائے میں ہمیں آئندہ الیکشن اتحاد بنا کر

لڑنا چاہیے الیکشن سے پہلے ہمیں سیاسی طور پر ریکوری کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے غیررسمی رابطے ہوئے انہوں نے الیکشن کا مطالبہ کیا پی ٹی آئی والے عمران خان کی فیس سیونگ چاہتےہیں لگتاہےعمران خان کواب حقیقت کا احساس ہو رہا ہے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com