Home / کھیل / دورہ پاکستان ضروری ہے یاگریجویشن کی تقریب۔۔۔انگلش کرکٹر نے حیران کن اقدام اٹھالیا

دورہ پاکستان ضروری ہے یاگریجویشن کی تقریب۔۔۔انگلش کرکٹر نے حیران کن اقدام اٹھالیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دورہ پاکستان ضروری ہے یا گریجویشن کی تقریب۔۔۔نئے نویلے انگلش کرکٹر نے حیران کن اقدام اٹھا لیا۔۔۔۔واضح رہے

کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کافی عرصہ بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جب کہ ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔

انگلش کرکٹر کیٹن جیننگز دورۂ پاکستان کی وجہ سے مانچسٹر میں شیڈول اپنی گریجویشن کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں

ادارے کے مطابق کیٹن جیننگز دورۂ پاکستان کے لیے انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہیں، ان کی گریجویشن تقریب کراچی ٹیسٹ سے قبل شیڈول ہے۔

انگلینڈ کے کرکٹر کیٹن جیننگز کا کہنا ہے کہ” گریجویشن تقریب کے حوالے سے اپنی یونیورسٹی سے رابطہ کیا، گریجویشن تقریب میں کراچی میں بیٹھ

کر آن لائن دیکھوں گا۔ مجھے گاؤن پہن کر گریجویشن کی یادگار تصویر بنوانے کا بہت شوق تھا”۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلےباز عمر اکمل نے سابق کرکٹر اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کی درخواست کردی۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمر اکمل نے انکشاف کیا کہ وہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن ٹیم انتظامیہ انہیں بغیر کسی وجہ کے نظر انداز کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین رمیز راجہ سے “چند چیزوں” پر بات کرنا چاہتے ہیں۔عمر اکمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 2020 میں تمام کرکٹ سرگرمیوں سے روک دیا تھا لیکن بعدازاں پابندی کو کم کرکے 2021 میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجاازت دی تھی۔قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر کو پاکستان سپر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی اطلاع نہ کرنے پر معطل کیا گیا تھا، جس پر انہوں نے معافی بھی مانگی تھی جبکہ اینٹی کرپشن پر لیکچرز بھی دیئے تھے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com