Home / کھیل / شاہین آفریدی کاآپریشن ۔۔۔قومی کرکٹر حارث رؤف نے شاہین آفریدی کی خیریت دریافت کرنےکیلئے ہسپتال پہنچ کر ایسا کیا کہا سب حیران رہ گئے ۔۔۔؟

شاہین آفریدی کاآپریشن ۔۔۔قومی کرکٹر حارث رؤف نے شاہین آفریدی کی خیریت دریافت کرنےکیلئے ہسپتال پہنچ کر ایسا کیا کہا سب حیران رہ گئے ۔۔۔؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے نامور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی

کا گزشتہ روز اپینڈکس کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد وہ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف

اپنے بہترین دوست اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی خیریت دریافت کرنے اسپتال پہنچ گئے۔

قومی کرکٹر حارث رؤف اپنے دوست شاہین آفریدی کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے جہاں سے انہوں نے اپنی اور شاہین کی سیلفی ٹوئٹر

پر شیئر کی۔حارث رنے شاہین کو ٹائیگر اور چیمپئن قرار دیا اور ساتھ ہی جلد صحتیابی کی امید ظاہر کی۔اپنے پیغام میں حارث رؤف نے کہا کہ

ایک بھائی کی طرح میں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسپتال سے لی گئی تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ ہی بتایا تھا کہ ان کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے لیکن الحمداللّٰہ ان کی حالت بہتر ہے۔آپریشن کے بعد ڈاکٹرز نے شاہین آفریدی کو چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد ان کے گھٹنے کی انجری کا ری ہیب شروع ہوگا۔شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔شاہین شاہ آفریدی کےآئندہ سال اپریل میں سیلیکشن کیلئے دوبارہ دستیاب ہونے کے امکانات ہیں۔ دوسری جانب انگلش کرکٹر کیٹن جیننگز دورۂ پاکستان کی وجہ سے مانچسٹر میں شیڈول اپنی گریجویشن کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیٹن جیننگز دورۂ پاکستان کے لیے انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہیں، ان کی گریجویشن تقریب کراچی ٹیسٹ سے قبل شیڈول ہے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com