اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اور شہرہ آفاق فیلڈرجونٹی روڈز نے کہا ہے کہ ارشدیپ سنگھ ایک بہترین
باولر ہے اور اس کا زبردست کیرئیر ہو گا لیکن اگر آپ کسی کو کسی ایسے کھلاڑی کے ساتھ ملانا شروع کر دیں گے جو اس سے پہلے کھیل چکا ہے۔
تو وہ اس پر غیر ضروری پریشر کو بڑھاتا ہے۔ سابق کرکٹر جونٹی روڈز نے کہا کہ ارشدیپ سنگھ نے آخری دو سالوں میں خود کو بہت
بہتر کرلیا ہے جو بھارتی فاسٹ باولرز کے لیے ایک کیس ہے ، ارشدیپ ایک نوجوان فاسٹ باولر ہیں جن میں سیکھنے اور سننے کی لگن ہے۔جونٹی
روڈز نے کہا کہ ارشدیپ پاور پلے کا بہترین باولر ہے اور اس کا کنٹرول بہترین ہے وہ وکٹ لینے کے لیے وسیم اکرم کی طرح آتے ہیں۔ دوسری
جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبداللّٰہ اپنے والد کی طرح وکٹ کیپر نہیں بننا چاہتے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بڑے ہوکر کرکٹر بننے سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کیا۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو آج والد کی بیٹنگ کیسی لگی؟ جواب میں عبداللّٰہ نے کہا کہ بیٹنگ اچھی تھی، چوکے چھکے بھی مارے ہیں اور انہوں نے 102 رنز بنائے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں عبداللّٰہ نے کہا کہ وہ مستقبل میں آل راؤنڈر بننا چاہتے ہیں، باولنگ محمد عامر کی طرح اور بیٹنگ بابر اعظم کی طرح کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شکست دی تھی، سابق کپتان نے 49 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 61 ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔