Home / کھیل / میچ سے قبل بابر اعظم سے متعلق کی جانیوالی پیش گوئی سچ ثابت ہو گئی

میچ سے قبل بابر اعظم سے متعلق کی جانیوالی پیش گوئی سچ ثابت ہو گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) میچ سے قبل بابر اعظم سے متعلق کی جانیوالی پیش گوئی سچ ثابت ہو گئی۔

ارشدیپ سنگھ کا نام تو سبھی نے سنا ہی ہو گا۔ گزشتہ ماہ ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے دوران انہوں نے آصف علی

کا ایک آسان کیچ ڈراپ کر دیا تھا، جس کی وجہ سے ٹیم پاکستان کے خلاف ہار گئی تھی ۔

اس کے بعد ان پر کافی تنقید کی گئی۔ لیکن یہ 23 سالہ نوجوان گیند باز پرعزم تھا کہ وہ واپسی کرے گا اور وہ بھی یادگار ۔ انہیں پہلی

مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 میں موقع ملا۔ انہوں نے پہلی ہی گیند پر پاکستانی کپتان بابر اعظم کو گولڈن ڈک پر آؤٹ کیا۔ انہوں نے عالمی نمبر

ایک ٹی ٹوینٹی بلے باز محمد رضوان کو بھی آؤٹ کیا۔ میچ میں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ لیفٹ آرم تیز گیندباز ارشدیپ سنگھ نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ دوسرے اوور کی پہلی گیند پر انہوں نے بابر اعظم کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کر دیا۔ وہیں اپنے دوسرے اوور میں اس نوجوان گیند باز نے محمد رضوان کو بھونیشور کے ہاتھوں فائن لیگ پر کیچ کرایا۔ انہوں نے 12 گیندوں میں 4 رنز بنائے۔ اس سال رضوان نے 18 میں سے 9 اننگز میں 50 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ ایسے میں ان کا آؤٹ ہونا میچ کے نقطہ نظر سے اہم تھا ۔ لیکن آج کے پاک بھارت میچ میں بابر اعظم کا آؤٹ ہونا ایک بڑی پشین گوئی

کو سچ ثابت کر گیا۔ دو روز قبل بھارت کی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین سریش رائنا نے پشین گوئی کی تھی کہ پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کو ارشدیپ سنگھ آؤٹ کریں گےجن کی یہ پشین گوئی آج سچ ثابت ہو گئی۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com