Home / کھیل / اگر شاہین آفریدی انجرڈ نہ ہوتے تو میچ ۔۔۔۔۔فائنل میچ کے بعد سچن ٹنڈولکر کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اگر شاہین آفریدی انجرڈ نہ ہوتے تو میچ ۔۔۔۔۔فائنل میچ کے بعد سچن ٹنڈولکر کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے

پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میلبرن

کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر137 رنزبنائے جواب میں انگلینڈ نے 138 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ پر

پورا کردیا۔واضح رہےفائنل میچ کے بعد سابق بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

جیتنے پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ میچ کافی سنسنی خیز رہا۔ اگر شاہین شاہ انجرڈ نہ ہوتے تو فائنل اور بھی دلچسپ ہونا تھا۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد شامی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کی شکست کے بعد شعیب اختر کے اداس ہونے پر طنز کر دیا۔ انگلینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے بعد شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دل ٹوٹنے کا ایموجی شیئر کیا۔جواب میں محمد شامی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘معاف کیجیے گا بھائی ، اس کو کرما کہتے ہیں ،۔واضح رہے کہ ہندو ازم اور بدھ ازم میں کرما ایک تصور ہے جس کے مطابق کسی کو بھی اس کے اعمال کا صلہ

ملے گا،مطلب کوئی جیسا کرے گا ویسا بھرے گا ۔ جب کہ سابق بھارتی باؤلر ہربھجن سنگھ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مایوس کن بلے بازی کی اور بابر اعظم نے بہت ہی خراب اننگز کھیلی۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com