Home / کھیل / سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر ایسی بات کہہ دی کہ ہو کوئی حیران رہ گیا

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر ایسی بات کہہ دی کہ ہو کوئی حیران رہ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے

پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن کرکٹ کے حوالے سے کافی دلچسپ رہا جس میں نیدر لینڈ نے

جنوبی افریقہ کو شکست دیتے ہوئے نہ صرف بڑا اپ سیٹ کیا بلکہ ساتھ ہی جنوبی افریقہ کی ٹورنامنٹ سے دو ڑ کو بھی ختم کر دیا ۔

اس کے ساتھ ہی پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار ہو گئی ۔اس کے بعد پاکستان نے بنگلادیش کو ہرایا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر سابق بھارتی کرکٹر نے ٹوئٹ کی، انہوں نے کہا ”پاکستان کے سیمی فائنل میں

کوالیفائی کرنے کے ساتھ ہی اچانک ورلڈ کپ میں لذت واپس آ گئی ہے“۔ہربھجن سنگھ نے اپنی ٹوئٹ میں سوال کیا اگر پاکستان اور بھارت کا فائنل ہو تو کیسا رہے گا؟سابق بھارتی کرکٹر کی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہے جس پر پاکستانی مداحوں سمیت بھارت کے مداح بھی تبصرے کر رہے ہیں۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم کے فاسٹ بولر ٹم ساوتھی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے لیے پاکستان کو ایک خطرناک ٹیم قرار دیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹم ساو¿تھی کا کہنا ہے کہ جب ٹیم ٹاپ فور میں پہنچ جاتی ہے تو آگے جانے کا چانس ہر ٹیم کے پاس ہوتا ہے، ہم حالیہ وقتوں میں کئی بار پاکستان کے مد مقابل آئے ہیں اور ہم جانتے

ہیں کہ پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے۔کیوی بولر کا مزید کہنا تھا پاکستان ٹیم غالباً سوچ رہی تھی کہ ان کے پاس زیادہ چانس نہیں ہے لیکن انھوں نے ایک اور بہترین کارکردگی دی۔نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں ایک بڑا خطرہ ثابت ہوگی، پاکستان ایک معیاری ٹیم ہے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com