Home / پاکستان / پہلی ملاقات کب کہاں ہوئی؟ مدیحہ نقوی سے شادی کیوں کرنا پڑی؟ فیصل سبزواری کے ناقابل یقین انکشافات

پہلی ملاقات کب کہاں ہوئی؟ مدیحہ نقوی سے شادی کیوں کرنا پڑی؟ فیصل سبزواری کے ناقابل یقین انکشافات

پہلی ملاقات کب کہاں ہوئی؟ مدیحہ نقوی سے شادی کیوں کرنا پڑی؟ فیصل سبزواری کے ناقابل یقین انکشافات

مدیحہ نقوی اور فیصل سبزواری ’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘ شو میں شریک ہوئے، جہاں دونوں نے اپنی پہلی ملاقات، محبت پروان چڑھنے اور پھر

شادی سمیت سیاست پر بھی کھل کر باتیں کیں۔ پروگرام کے دوران دونوں نے بتایا کہ ان کی پہلی باضابطہ ملاقات 2012 میں نشر ہونے

والے مارننگ شو ’جیو شان سے‘ میں ہوئی تھی۔ مدیحہ نقوی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ جب خبریں پڑھا کرتی تھیں تب سے ہی فیصل سبزواری کی شخصیت سے متاثر ہوگئی تھیں لیکن ان کی پہلی ملاقات مارننگ شو میں ہوئی، جس کے کچھ عرصے بعد ان

میں تعلقات استوار ہوئے۔ ٹی وی میزبان کے مطابق جب وہ 2012 میں لاہور سے کراچی منتقل ہوئیں تو ان کا فیصل سبزواری سے رابطہ زیادہ ہوگیا اور ابتدائی طور پر انہوں نے سوشل میڈیا سے روابط کا آغاز کیا۔ اسی دوران فیصل سبزواری نے بتایا کہ انہوں نے مدیحہ نقوی کے نام کی ایک لڑکی کو فیس بک پر

دوست بنا رکھا تھا اور وہ انہیں نیوز کاسٹر کا اکاوئنٹ ہی سمجھ کر خوش ہوتے رہے تھے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کے مطابق جب انہوں نے مذکورہ بات مدیحہ نقوی کو بتائی تو انہوں نے واضح کیا تھا کہ ان کا فیس بک پر کوئی اکاؤنٹ نہیں۔ فیصل سبزواری کے مطابق وہ فیک اکاؤنٹ کو سچا اکاؤنٹ سمجھ کر

کام چلاتے رہے اور جب انہیں سچائی معلوم ہوئی تو وہ حیران رہ گئے۔ اسی دوران مدیحہ نقوی نے بتایا کہ اس زمانے میں بھی ان کے نام سے متعدد جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے تھے، جن میں نیوز ڈائریکٹرز اور میڈیا کے سینئر افراد کو ایڈ کرکے دوسرے لوگوں کو یہ تاثر دیا گیا کہ مذکورہ اکاؤنٹ سچا ہے۔

About admin

Check Also

آریز سے قبل کس نے شادی کی پیشکش کی تھی؟ اداکارہ حبا بخاری نے بتا دیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز کی شادی رواں سال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com