Home / کھیل / آسٹریلوی کپتان پیٹ کیومنز نے اگلے سا ل آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا

آسٹریلوی کپتان پیٹ کیومنز نے اگلے سا ل آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ تین ملین

آسٹریلوی ڈالرز کا معاہدہ تھا، پیٹ کمنز نے گزشتہ سیزن میں 1.34 ملین ڈالرز کا معاہدہ چھوڑا تھا۔اب ایشز سیریز کا

آغاز ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل جون 2023 میں ہوگا جب کہ بھارت میں ون ڈے ورلڈکپ اکتوبر 2023 میں کھیلا جائے گا۔

فاسٹ بولر میچل سٹارک نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کی وجہ سے آئی پی ایل چھوڑی ہے۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے آسٹریلیا ٹیم کی

بھرپور مصروفیات کے باعث لاکھوں ڈالرز کا معاہدہ چھوڑ دیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پیٹ کمنز نے اگلے برس آئی پی ایل نہ کھیلنے سے متعلق

اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ” میں نے اگلے برس آئی پی ایل نہ کھیلنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے، اگلا برس غیر ملکی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز سے بھرا ہوا ہے لہٰذا میں ایشز اور ورلڈکپ کیلئے کچھ عرصہ آرام کروں گا‘۔پیٹ کمنز نے اپنے بیان میں آئی پی ایل کی ٹیم کے کے رائیڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس بات کو سمجھنے کیلئے کولکتہ نائٹ رائڈرز کاشکریہ۔ آسٹریلوی کپتان نے اپنی ٹوئٹ میں ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ اداکرتے ہوئے جلد واپسی کی امید کا اظہار بھی کیا۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد شامی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کی شکست کے بعد شعیب اختر کے اداس ہونے پر طنز کر دیا۔ انگلینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے بعد شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دل ٹوٹنے کا ایموجی شیئر کیا۔جواب میں محمد شامی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘معاف کیجیے گا بھائی ، اس کو کرما کہتے ہیں ،۔واضح رہے کہ ہندو ازم اور بدھ ازم میں کرما ایک تصور ہے جس کے مطابق کسی کو بھی اس کے اعمال کا صلہ ملے گا،مطلب کوئی جیسا کرے گا ویسا بھرے گا ۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com