اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اعظم سواتی
کی مبینہ ویڈیو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک سینیٹر سے آئی ہے۔ حامد میر کے ٹویٹ “
اگر آپ اس ویڈیو کو غور سے دیکھیں تو مختلف ٹوٹے جوڑ کر بنائی گئی ہے یہ جعلی ویڈیو ہے۔
اس ویڈیو کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے تو پتہ جل جائے گا کہ یہ کمپیوٹر ورک ہے انویسٹی گیشن یہ ہونی چاہئیے کہ ایک جعلی ویڈیو بنا کر
ڈارک ویب پر کس نے ڈالی؟” پر زلفی بخاری نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ ویڈیو ڈارک ویب اور کہیں اور موجود نہیں ہے تو سوال یہ ہے کہ
غریدہ فاروقی اور حامد میر کے پاس یہ ویڈیو کیسے پہنچی؟ کیا ایک مخصوص بریگیڈیئر مخصوص اینکرز کے لیے ٹویٹس تیار کر رہا ہے؟ زلفی بخاری کے اس ٹویٹ کے جواب میں حامد میر نے کہا ” بخاری صاحب آپ کی پارٹی کے ایک سینیٹر کے پاس یہ ویڈیو ہے اور انہوں نے کچھ اور لوگوں کے ساتھ بھی شیئر کی ہے۔ جو آپ کے ذہن میں ہے آپ اس بریگیڈیئر کا نام کیوں نہیں لکھتے؟ آپ بریگیڈیئر کا نام لکھیں میں آپ کو آپ کے سینیٹر کا نام بتا دوں گا۔”