Home / کھیل / ٹی 20 ورلڈ کپ، پلیئر آٖ ف دی ٹورنامنٹ کے امیدواروں کی فہرست میں 2پاکستانی بھی شامل

ٹی 20 ورلڈ کپ، پلیئر آٖ ف دی ٹورنامنٹ کے امیدواروں کی فہرست میں 2پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی سی سی نے ٹی 20ورلڈکپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے امیدواران کی فہرست

جاری کردی، فہرست میں 9 کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا ہے جن میں سے 2 پاکستانی ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے 9 کھلاڑیوں کی نامزدگی کی فہرست جاری کی ہے۔

بھارت سے سوریا کمار یادیو اور ویرات کوہلی جب کہ انگلینڈ کے سیم کرن، جوز بٹلر اور ایلیکس ہیلز نامزدگیوں میں شامل ہیں ,

اس کےعلاوہ زمبابوے کے سکندر رضا اور سری لنکا کے ہسارنگا بھی ایوارڈ کیلئے شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں , آئی سی سی پلیئر آف دی

ٹورنامنٹ کے انتخاب کے لیے فینز کے ووٹس بھی شامل کرے گا۔ فہرست میں 2 پاکستانی کرکٹرز شامل ہیں، آئی سی سی کی فہرست میں پاکستان کے شاداب خان اور شاہین آفریدی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے امیدواروں میں شامل ہیں۔ دوسری جانب سیمی فائنل میچ میں بھارتی باؤلرز کو دن میں تارے دکھانے والے انگلینڈ کے اوپننگ بلے باز ایلیکس ہیلز نے تاریخی بیٹنگ پر خوشی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اسے یادگار قرار دیدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے ایلیکس ہیلز کا کہناتھا کہ ” یہ ایک بہت بڑا موقع تھا ، جس طرح میں نے آج کھیلا ہے اس سے میں بہت خوش ہوں ، میرے خیال میں یہ گراﺅنڈ

بیٹنگ کیلئے دنیا میں سب سے بہترین ہے ، شارٹ سیکویئر باؤنڈریز پر شاٹس کھیلنے کا موقع ملتاہے ، اور یہ وہ گراﺅنڈ ہے جہاں میری بہت سی یادیں وابستہ ہیں ، میں نے کبھی نہیں سوچا کہ میں دوبارہ ورلڈ کپ کھیلوں گا اور مجھے اس طرح کے خصوصی جذبات کو محسوس کرنے کا موقع ملے گا ،یہ وہ ملک ہے جہاں مجھے کھیلنے سے محبت ہے ، جوز بٹلر نے بہت ہی شاندار کھیل پیش کیا ۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com