Home / کھیل / ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بارش کی وجہ سے فائنل نہ ہوسکا تو فاتح کون ہوگا؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بارش کی وجہ سے فائنل نہ ہوسکا تو فاتح کون ہوگا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹی 20ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘

کے مطابق آسٹریلوی محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز فائنل کے موقع پر آسٹریلیا کے

شہر میلبرن میں بارش ہونے کا 95فیصد امکان ہے۔ محکمے کی طرف سے پیر کے روز بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بارش کی وجہ سے میلبرن میں تین میچ منسوخ ہو چکے ہیں جبکہ ایک میچ کا نتیجہ ڈک ورتھ میتھڈ کے ذریعے حاصل کیا گیا۔

تاہم آسٹریلیا کے موسم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا رنگ بدلتے دیر نہیں لگتی۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ

سپر 12مرحلے میں پاک بھارت میچ سے قبل بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی مگر میچ کے وقت موسم بالکل صاف رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کا کہنا ہے کہ فائنل میچ کو مقررہ دن پر کرانا ان کی پہلی ترجیح ہو گی۔ ٹورنامنٹ کے قوانین کے مطابق میچ مکمل تصور کرنے کے لیے اننگز میں کم از کم دس، دس اوورز کا کھیل لازمی ہے۔ بارش کی صورت میں میچ ریزرو ڈے پر وہیں سے شروع ہو گا جہاں بارش کی وجہ سے رکے گا۔اگر بارش کی وجہ سے بالکل بھی کھیل ممکن نہ رہا تو پھرفائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہنواز دھانی کو میدان میں جوہر دکھانے کا موقع کچھ عرصہ کم ہی ملتا ہے ، مگر دھانی کی دوسری ٹیموں سے اچھی سلام دعا مشہور ہے ، شاہ نواز دھانی اکثر پاکستانی ٹیم سے ہارنے والی ٹیموں کے ڈریسنگ روم میں جاتے ہیں اور ان کی ڈھارس بندھاتے ہیں، وہ اس وجہ سے شہرت بھی رکھتے ہیں۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com