اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا ہے کہ یہاں انگلش اوپنرز کی بھی داد دینا پڑے گی جو بہترین کھیلے ،
بنگلہ دیش کے خلاف بھی کھیل میں مشکل آئی تھی لیکن ہم نے اپنے اعصاب پر قابو پایا اور میچ کا اچھا اختتام کیا لیکن آج ہم ویسا نہیں کر سکے ۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی 20ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کی ذمہ داری گیند بازوں پر ڈال دی ، سیمی
فائنل ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما کا کہنا تھا کہ ہم نے اچھا سکور کیا لیکن باؤلرز آج اچھا نہیں کر سکے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں انگلش
ٹیم کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کھانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ آج کےکھیل سے مایوسی ہوئی ، بڑا میچ
میں صرف پریشر ہینڈل کرنا ہوتا ہے اور یہ سب کو انفرادی طور پر کرنا ہوتا ہے ، آج کی وکٹ ایسی نہیں تھی کہ کوئی بھی ٹیم آئے اور 169 رنز کا ہدف 16 اوورز میں ہی حاصل کر لے۔ بھارتی کپتان ن کا ہار کی وجہ باؤلنگ اٹیک کو قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے اچھا سکور کیا لیکن گیند سے ہم نے آغاز ہی اچھا نہیں کیا وہ مثالی نہیں تھا، ہم تھوڑے گھبرائے ہوئے تھے لیکن آپ کسی کو دباؤ برداشت کرنا نہیں سکھا سکتے تمام کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ کھیلتے ہیں اور ویسے بھی اس میچ سے قبل ہم پلے آف مرحلہ کھیل کر آئے وہ سب پریشر والے میچ تھے لیکن آج ہمارے باؤلنگ متاثر کن نہیں تھی۔