Home / کھیل / شاہین شاہ آفریدی پاکستان کو ورلڈ کپ جتوا سکتا ہے ، رکی پونٹنگ کا دعویٰ

شاہین شاہ آفریدی پاکستان کو ورلڈ کپ جتوا سکتا ہے ، رکی پونٹنگ کا دعویٰ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) واجھ رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے فاسٹ بولر ٹم ساوتھی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

کے سیمی فائنل کے لیے پاکستان کو ایک خطرناک ٹیم قرار دیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹم ساو¿تھی کا کہنا ہے

کہ جب ٹیم ٹاپ فور میں پہنچ جاتی ہے تو آگے جانے کا چانس ہر ٹیم کے پاس ہوتا ہے۔

جبکہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی پاکستان کو ورلڈ کپ جتوا سکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کی ابھی 100 فیصد کھیل میں واپسی نہیں ہوئی لیکن گزشتہ میچ

میں ان کی بنگلہ دیش کے خلاف کارکردگی بہترین تھی ، واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلا دیش کے خلاف شاہین شاہ آفریدی نے 22 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی تھی ۔ رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایس سی جی میں ان فارم نیوزی لینڈ کے خلاف مقابلہ ہے ، اس میچ میں آفریدی کلیدی کھلاڑی ہیں کیونکہ وہ خوبصورتی کے ساتھ فام میں واپس آ رہے ہیں ، سابق آسٹریلوی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کبھی بھی شاہین شاہ آفریدی کی صلاحیت پر کسی بھی قسم کا کوئی شک نہیں رہا اور یہ بات آپ لوگ بھی جانتے ہیں کہ جب وہ میدان میں ہوتا ہے تو وہ کیا کر سکتا ہے اور اگر شاہین 100 فیصد واپس فام میں نہیں آیا تو وہ 90 فیصد پر بھی کیسا کھیل پیش کر رہا ہے اور اس کھیل سے میچ میں کیسا اثر پڑ رہا ہے ۔ دوسری جانب حکومت نے 9 نومبر کی چھٹی بحال کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے 9 نومبر علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com