Home / کھیل / پاکستان سے ہار کر ٹی 20 سیمی فائنل سے باہر ہونے کے بعد بنگلہ دیشی کپتان بھی بول پڑے

پاکستان سے ہار کر ٹی 20 سیمی فائنل سے باہر ہونے کے بعد بنگلہ دیشی کپتان بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے ہاتھو ں شکست کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہونے پر بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کا کہنا تھا

کہ ہمارا آدھے اوورز تک سکور بہترین تھا اور اگر اسی حساب سے ہم چلتے تو 140 سے زائد سکور کر سکتے تھے اور یہ بہترین سکور ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ اسی میدان میں ہمارے سے پہلے ایک میچ ہو چکا تھا

اور سب جانتے ہیں کہ اس طرح بعد والے میں میچ میں سکورز کرنا مشکل ہو جاتا ہے اور خاص طو ر پر نئے بلے باز کیلئے اور ہمارے ساتھ یہ ہوا

سیٹ بیٹسمین کے آؤٹ ہونے کے بعد نئے بلے باز کھل نہ کھیل سکے ۔ وزیراعظم شہبازشریف آج مصر کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے شکیب الحسن

کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس چانس تھا لیکن ہم نے اس ورلڈ کپ میں اچھا کھیلا ہے ، ہماری ٹیم میں نئے کھلاڑی شامل ہوئے ہیں ، بہت ساری تبدیلیاں ہماری ٹیم میں ہوئیں۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دو میچوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کی تالیاں بجا کر حوصلہ افزائی کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں قومی کھلاڑیوں کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کپتان بابر اعظم ساتھیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے ہم نے اپنا 100 فیصد دینا ہے، کسی بھی صورت میں ہمت نہیں ہارنی، جس طرح ہم آخری دو میچز میں کھیلے ہیں اسی کو جاری رکھنا ہے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com