میں ہمیشہ بابراعظم سے کہتا ہوں کہ جب پریشر زیادہ ہو تو مجھے اوپر کے نمبر پر بھیجا کرو اس بار اس
نے میری بات مان لی میچ کے بعد بات اپنے انٹرویو میں بات کرتے ہوئے شاداب خان نے بتایا کہ وہ میچ کو سادہ
اور اگریسیو موڈ میں کھیلتے ہیں. ان کی شروع سے ہی یہی عادت رہی ہے کہ وہ بولرز پر پریشر بلٹ کرکے خود سے
پریشر ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں. شاداب خان کا کہنا تھا کہ میں پریشر کے وقت زیادہ اچھا کھیلتا ہوں.اس لیے بابراعظم سے کئی
بار بات ہوئی کہ جب پریشر ہو تو مجھے اوپر کے نمبرز پر موقع دے کے دیکھو. اس بار جب شان مصعود کی وکٹ گری تو یک دم پریشر
آ گیا تو مجھے کہا گیا کہ تم جاؤ. اس موقع پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ میں اس موقع کا انتظار کر رہا تھا، پی ایس ایل میں نمبر چار پر کھیلا ہوں اس لیے خود پر اعتماد تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا ہمیشہ سادہ سا پلان ہوتا ہے کہ بولرز کو انڈر پریشر کروں اور وہی میں نے کیا۔ شاداب خان کا کہنا تھا کہ پروفیشنل کھلاڑی کی حیثیت سے آپ یہی چاہتے ہیں کہ ایک دفعہ بولرز پریشر لے لیں.