Home / کھیل / حملہ کیوں کیا، نشانہ کون تھا، کس کے کہنے پر حملہ کیا؟حملہ آور کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

حملہ کیوں کیا، نشانہ کون تھا، کس کے کہنے پر حملہ کیا؟حملہ آور کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کچہری چوک میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص

کو گرفتار کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کچہری چوک کے

قریب عمران خان کے قافلے پر فائرنگ ہوئی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا، مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل

کر دیا گیا۔جس کا ویڈیو بیان نیچے دیکجھا جا سکتا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے

والے ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے عمران خان کو مارنے کی پوری کوشش کی ، اس کا نشانہ صرف اور صرف عمران خان تھا باقی کوئی نہیں تھا۔ پولیس کی حراست میں موجود ملزم کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں اس کو حملے کا اعتراف کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ ملزم نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہا تھا، مجھ سے یہ نہیں دیکھا گیا اور میں نے اسے مارنے کی پوری کوشش کی ، میرا نشانہ صرف عمران خان تھا۔ میں نے سوچا کہ ادھر اذان ہو رہی ہے اور ادھر یہ گانے چلا رہے ہیں، اس کے بعد حملہ کیا، جس دن یہ لاہور سے چلا ہے اس دن سے یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ میں نے اس کو چھوڑنا نہیں ہے۔ حملہ آور نے کہا کہ وہ اپنی بائیک پر آیا ، اس کے پیچھے کوئی نہیں تھا وہ بالکل اکیلا آیا ، اس کے ماموں کی موٹر سائیکل کی دکان ہے جہاں بائیک کھڑی کی اور اس کے بعد عمران خان پر حملہ کیا۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com