Home / کھیل / پاکستان اگلے مرحلے میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟ صورتحال واضح ہوگئی

پاکستان اگلے مرحلے میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟ صورتحال واضح ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے خلاف بھارت کی جیت نے پاکستان کے

اگلے مرحلے تک رسائی کے چانسز کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔ آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ

کے گروپ ٹو میں انڈیا نے چار میں سے تین میچز جیت کر چھ پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

جبکہ جنوبی افریقا کے تین میچز میں پانچ پوائنٹس ہیں۔ پاکستان ٹیم 3 میچز میں 2 پوائنٹس ہی حاصل کرسکی ہے۔ پاکستان اپنا اگلا

میچ جمعرات کو جنوبی افریقا سے سڈنی میں کھیلے گا اور یہ میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان کے 4 میچز میں 4 پوائنٹس ہوجائیںگے جبکہ

جنوبی افریقا کے 5 اور انڈیا کے 6 پوائنٹس ہوں گے۔ گروپ کے آخری میچز اتوار کو ہوں گے جس میں جنوبی افریقا کی ٹیم نیدرلینڈز، بھارتی ٹیم زمبابوے اور پاکستانی ٹیم بنگلا دیش سے مقابلہ کریگی۔بھارت اور جنوبی افریقا کے کیلئے آخری میچز آسان ہیں اور اگر کوئی اپ سیٹ نہ ہوا تو بھارت کے 8 اور جنوبی افریقا کے 7 پوائنٹس ہوجائیں گے اور اس صورت میں پاکستان بنگلہ دیش سے جیت بھی گیا تو اگلے راونڈ تک نہیں پہنچ پائے گا کیونکہ اس کے پوائنٹس 6 ہی رہیں گے ۔ پاکستان کیلئے ضروری ہے کہ بھارت یا جنوبی افریقا اپنا آخری میچ ہارے مگر اس سے پہلے پاکستان کو اپنے دونوں میچز جیتنا ہونگے۔ پاکستان کیلئے ایک صورتحال یہ بھی نکل سکتی ہے کہ جنوبی افریقا اور نیدرلینڈز کا میچ واش آؤٹ ہوجائے ایسے میں جنوبی افریقا کے پوائنٹس 6 رہیں گے تاہم اس کا نیٹ رن ریٹ 2.722 اس

وقت پاکستان کے 0.765 سے کافی بہتر ہے۔ اس صورت میں پاکستان اور بنگلا دیش کا میچ، جنوبی افریقا اور نیدرلینڈز کے میچ کے بعد ہونا ہے جس سے پاکستان کو اپنے نیٹ رن ریٹ کے ہدف کا اندازہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ایڈیلیڈ میں موسم صاف رہیگا جس کا مطلب یہ ہے کہ بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں اور مکمل میچ کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ اگر پاکستان جنوبی افریقا سے نہیں جیتتا تو پھر اگر مگر کا کھیل نہیں رہ پائے گا۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com