Home / کھیل / پاکستان ٹیم کو دھچکا،انجری کے باعث اہم کھلاڑی جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر

پاکستان ٹیم کو دھچکا،انجری کے باعث اہم کھلاڑی جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیال رہے کہ اگر بنگلا دیش آج بھارت کو شکست دیتا ہے اور پاکستان اپنے بقیہ دونوں

میچز جیت گیا تو قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی اُمیدیں زندہ رہیں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور

جنوبی افریقا کا میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں 3 نومبر جمعرات کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے کھیلا جائے گا۔

جبکہ پاکستان ٹیم کو دھچکا،انجری کے باعث اہم کھلاڑی جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر فخر زمان کو گھٹنے کی انجری ہے جس

کی وجہ سے وہ کل جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان انجری کے باعث

جنوبی افریقا کے خلاف میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو گھٹنے کی انجری ہے جس کی وجہ سے وہ کل جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔ میڈیکل پینل ان کی انجری کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے ۔ ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو کھلا کہ رسک لیا تھا، کبھی کبھی اس طرح کے رسک میں کامیابی ملتی ہے اور کبھی انجری دوبارہ سر اٹھا لیتی ہے، بدقسمتی سے فخر کی انجری دوبارہ ہو گئی جس کی وجہ سے انہیں آرام دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ کل پاکستان کو سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف سڈنی کے میدان میں اترنا ہے۔ دوسری جانب پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیوڈ ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اچھے میچ ونرز ہیں، بابر اعظم اور رضوان کی وکٹیں جلد لے کر مڈل آرڈر پر پریشر ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ ملر نے کہا کہ معلوم ہے کہ بابر بڑا اسکور نہیں کرپارہے، اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com