ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک عالم دین نے ایک نوجوان شادی شدہ جوڑے کونکاح ٹوٹ جانے کی بری خبر سنادی۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق دارالحکومت کوالالمپور کے نواحی قصبے بانڈی میں ایک نوجوا ن اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک
دینی مدرس کے پاس آیااور اس نے بتایا کہ اس نے سنگا پورمیں ملازمت کے دوران ایک فلپائنی خاتون سے تعلقات استوار کر لیے تھے
اور دونوں ایک فلیٹ میں اکٹھے ہی رہتے رہے۔ اس اس کے شوہر کے ناجائز تعلقا ت کے بعد اس کا اپنے شوہر سے نکاح برقرار ہے یانہیں۔
جس پر عالم دین نے ناجائز تعلقا ت کو ایک کبیرہ گناہ قرار دیتے ہوئے جوڑے سے کہا کہ شوہر یا بیوی کوئی بھی اگر ایسے تعلقات کا مرتکب
ٹھہرے تو پھر ان کا نکاح ناقص ہوجاتا ہے۔ اس لیےخاتون کےلئے بہتر ہے کہ وہ ایسے شخص کے ساتھ مزید نہ رہےاور خلع لے لے۔اسدوران نوجوان رو رو کر اس مدرس سے درخواست کرتا رہا کہ کوئی تو گنجائش نکلتی ہوگی۔ وہ اپنی اہلیہ سے بہت پیار کرتا ہے اور اپنا گھر پھر سے بسانا چاہتا ہے تاہم مدرس نے اسے جھاڑتے ہوئے کہا کہ اس سب کا ذمہ دار وہ خود ہے۔شادی شدہ ہونے کے باوجود اپنی اہلیہ کو دھوکا دینے کے بعد وہ یہ دعویٰ کیسے کررہا ہے کہ وہ اس سے بے پناہ محبت کرتا ہے۔ اس لئے اگر اس کی اہلیہ اس کے ساتھ مزید ٹھہرے گی تووہ بھی گناہ گار قرار پائے گی۔ اس نوجوان کی اہلیہ نے یہ با ت سن کر ایک بھی لمحہ ضائع کیے بغیر وہاں سے رخصت ہو کر خلع کی درخواست دے ڈالی