Home / پاکستان / ووٹوں کی برتری سے انتخابی میدان مار لیا

ووٹوں کی برتری سے انتخابی میدان مار لیا

پشاوراین اے31، تحریک انصاف نے 22 ہزار ووٹوں کی برتری سے انتخابی میدان مار لیا

پی ٹی آئی امیدوار عمران خان 49225 ووٹ لے کر پہلے اور اے این پی امیدوارغلام احمد بلور27465 ووٹوں کے

ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ غیرحتمی غیرسرکاری نتائج پشاور( 16 اکتوبر 2022ء) پشاور این اے31 میں تحریک انصاف واضح

ووٹوں میں اے این پی سے آگے ہے، پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار عمران خان49225 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ عوامی نیشنل

پارٹی کے امیدوار غلام احمد بلور27465 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پشاور این اے 31 کے 265 پولنگ

اسٹیشنز میں 218 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج آگئے ہیں، جس کے تحت پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار عمران خان49225 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوارغلام احمد بلور27465 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔تاہم ابھی باقی پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے اس سے قبل قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔کراچی، ملتان، مردان، چارسدہ، پشاور، فیصل آباد اور ننکانہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کئے گئے۔ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہی۔

کراچی، ملتان، مردان، چارسدہ، پشاور، فیصل آباد اور ننکانہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹرز نے ووٹ ڈالے۔ جبکہ پنجاب اسمبلی کی نشستوں پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی241 بہاولنگر میں بھی ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل رہا۔ قومی اسمبلی کی7 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خود امیدوار جبکہ ملتان کے حلقے این اے 157 پر شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو پی ٹی آئی کی امیدوار ہیں جن کا مقابلہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سے ہے۔

About admin

Check Also

آریز سے قبل کس نے شادی کی پیشکش کی تھی؟ اداکارہ حبا بخاری نے بتا دیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز کی شادی رواں سال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com