لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں مبینہ طور پر خاتون اسکول ٹیچر کو اٹھا لیے جانے کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا۔
خاتون کے موبائل فون سے تاوان کے میسج پر گھر والوں نے مقدمہ درج کرایا، پولیس نے لوکیشن ٹریس کی تو پتہ گوجرانوالہ
کا نکلا۔پولیس نے ریڈ کیا تو علم ہوا خاتون اسکول سے اپنے شوہر کے ساتھ گوجرانوالہ چلی گئی، گھر والوں کو تاوان کا میسج بھی اپنے نمبر
سے خود ہی کیا۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے نواں کوٹ سے مبینہ طور پر خود کو اٹھا لیے جانے کا ڈرامہ رچانے والی 28 سالہ خاتون ٹیچر
نے راحیل نامی لڑکے سے نکاح کرلیا تھا۔پولیس کے مطابق خاتون ٹیچر نے اپنے شناختی کارڈ پر ایک اور سم بھی لے رکھی تھی، جس سے اُس سے تاوان
کےلیے گھروالوں کو مسیج کیا۔پولیس کے مطابق خاتون ٹیچر اسکول میں بیماری کا بہانہ بناکر اپنے شوہر کے ساتھ چلی گئی تھی، دونوں میاں بیوی کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا جارہا ہے۔