Home / پاکستان / بڑی خبر: 15 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان

بڑی خبر: 15 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمان ہوں یا پھر سکول جانے والے طالب علم بچے عام تعطیل

کا اعلان سنتے ہی خوشی سے اُچھل پڑتے ہیں ۔ اسی طرح اب سرکاری ملازمان اور سکول جانے والے

بچوں کے لئے 15 اکتوبر کی عام تعطیل کا اعلان ہوتے ہی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پشاور میں ضمنی انتخابات کے پیش نظر عام 15 اکتوبر( ہفتہ) کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے

مطابق ضلعی انتظامیہ نے کہاہے کہ پشاور میں ضمنی انتخابات کے پیش نظر 15 اکتوبر کوتعطیل ہو گی،جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے

کہ 15 اکتوبر کو نشتر ہال سے انتخابی سامان کی ترسیل ہو گی ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیاگیا ۔ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو ان کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے نے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کی تصدیق کردی،ان کاکہناتھا کہ اپوزیشن رہنما کو گرفتار کرنا حکومتی کارنامہ ہے۔ نجی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے کہناہے کہ پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائمز نے گرفتار کیا،اعظم سواتی کو ان کے متنازع ٹوئٹس پر گرفتار کیا گیا ۔پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پیش کردیاگیا،عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو اسلام آباد کچہری میں پیش کردیا گیا۔

About admin

Check Also

آریز سے قبل کس نے شادی کی پیشکش کی تھی؟ اداکارہ حبا بخاری نے بتا دیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز کی شادی رواں سال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com