Home / پاکستان / یہ مجھے کہتے ہیں کہ باہر جا کر مانگتا ہوں لیکن میں انا پرست نہیں ہوں

یہ مجھے کہتے ہیں کہ باہر جا کر مانگتا ہوں لیکن میں انا پرست نہیں ہوں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ ہفتوں میں سامنے آنے والے آڈیولیکس پر چیئرمین پاکستان

تحریک انصاف عمران خان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر مجھے کسی اور کی آڈیو لیک کرنی ہوتی تو میں اپنی

آڈیو لیک کیوں کرتا؟،پانچ ماہ سازش کے بیانے پر قوم کو کنفیوژ کیا گیا، سازش کا تانا بانا عمران خان سے مل چکا ہے،سائفر کا سازش سے

دور دور تک کوئی تعلق نہیں،خدا کی قسم عمران خان فراڈیا ہے،سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے پتھر دل انسان نے رخنہ ڈالا،مریم نواز کو عدالت عالیہ

نے کلین چٹ دی ہے، 4 سال کے بعد اتنی تکالیف برداشت کیں،دعا قوم کی کوئی بیٹی کو اس طرح کے بدترین حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے،عمران خان نے اپنی

بہن علیمہ خان کو این آر او دیا،عمران خان ریٹائرڈ ججوں کے ذریعے سزائیں دلانے کا آرڈیننس لایا تھا،آرمی چیف کی تعیناتی آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔ وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے ساتھ میری گفتگو ہوئی تھی اور اس کے اگلے دن ایک اور آڈیو لیک ہوئی تھی اور جس دن میں گفتگو کر رہا تھا اس دن میری آڈیو لیک ہوئی، جس کو اچھالا گیا اور قوم کو بتایا جارہا تھا کہ اگلے دن ایک اور آڈیو لیک ہوگئی۔انہوں نے کہاکہ اگر مجھے کسی اور کی آڈیو لیک کرنی ہوتی تو میں اپنی آڈیو لیک کیوں کرتا۔انہوں نے کہا کہ 3 اپریل 2022 کی بات ہے جب عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ ہونی تھی، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ایوان چلا رہے تھے تو اس وقت کے وزیراطلاعات نے کھڑے ہو کہا کہ اس حکومت کے خلاف سازش ہوئی تھی، اس سازش کے تانے باتے غیرملکی طاقتیں اور تحریک لانے کی اپوزیشن سے ملتے ہیں

About admin

Check Also

آریز سے قبل کس نے شادی کی پیشکش کی تھی؟ اداکارہ حبا بخاری نے بتا دیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز کی شادی رواں سال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com