Home / کھیل / 36 سالہ پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گئے

36 سالہ پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گئے

دل کا دورہ پڑنے سے کھلاڑیوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے ، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باؤلر شہزاد اعظم دل کا

دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے ۔کرکٹ تجزیہ کار فرحان ناصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک خبر شیئر کی

جس میں انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ فاسٹ باؤلر آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے

انتقال کر گئے ۔فرحان ناصر کے مطابق شہزاد اعظم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 95 میچز کھیلے جن میں انہوں نے 388

وکٹیں حاصل کیں ۔ خیال رہے کہ چند روز قبل بھی ایک فرسٹ
کلاس کرکٹر عثمان شنواری کی دوران میچ دل کا دورہ پڑنے کے

باعث انتقال کی سوشل میڈیا میڈیا پر افواہ پھیلی تھی ۔ جس پر قومی کرکٹر عثمان شنواری نے بیان جاری کیا تھا کہ میں قومی کرکٹر ہوں اور حیات ہوں ۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com