Home / پاکستان / آج بھی پاکستان کی مقبول ترین جماعت کونسی ہے ؟ تازہ ترین سروے میں پاکستانیوں نے اپنا فیصلہ سُنا دیا

آج بھی پاکستان کی مقبول ترین جماعت کونسی ہے ؟ تازہ ترین سروے میں پاکستانیوں نے اپنا فیصلہ سُنا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سروے کسی بھی حکومت یا سیاسی جماعت کی عوام میں مقبولیت کا گراف جانچنے

کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں اسی وجہ سے سروے کمپنیاں ملکی سیاسی جماعتوں کا گراف جاننے کے لئے

سروے عمل میں لاتی ہیں تاکہ عوام کو سیاسی جماعتوں کی موجودہ پوزیشن سے آگاہ کیا جا سکے۔

ایک خبر کے مطابق نجی سروے کمپنی آر پی پول کے تازہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت سابق حکمراں

جماعت تحریک انصاف سے کم ہو گئی ہے ۔پول کے مطابق اگر آج الیکشن ہوں تو تحریک انصاف کو 106، مسلم لیگ ن کو 72، پیپلزپارٹی

کو 53، مولانا فضل الرحمان کی جماعت کو 13 اور ایم کیوایم کو 10 سیٹیں ملنے کی توقع ہے۔لوگوں کے رجحان سے متعلق پول کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی مقبولیت کی شرح 30.8 فیصد، مسلم لیگ ن کی 29 فیصد جبکہ پیپلزپارٹی کی 14.7 فیصد ہے۔سروے کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔واضح رہے کہ آر پی پول نامی کمپنی نے 2018 کے الیکشن سے پہلے بھی سروے کروایا تھا جسکے مطابق تحریک انصاف لیڈ کررہی تھی اور جب الیکشن کے نتائج ہوئے تو الیکشن نتائج اور آر پی پول کے نتائج میں زیادہ فرق نہیں تھا ۔ دوسری جانب سابق وفاقی وزراء پرویز خٹک اور نورالحق قادری نے منسٹرانکلیو میں سرکاری رہائشگاہ خالی کرنے سے انکار کردیا ، قواعدوضوابط کے تحت سابق وزیرکوکابینہ ختم ہونے کے 15دن میں گھر خالی کرنا ہوتا ہے، لیکن سابق وزیر نے ایک ماہ بعد بھی گھر خالی نہیں کیا، مکان نمبر 28 موجودہ وزیرعبدالواسع کو الاٹ ہوا ہے۔

About admin

Check Also

آریز سے قبل کس نے شادی کی پیشکش کی تھی؟ اداکارہ حبا بخاری نے بتا دیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز کی شادی رواں سال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com